Advertisement
Advertisement
Advertisement

آٹھ پاکستانی شہید33زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس

Now Reading:

آٹھ پاکستانی شہید33زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس
ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہاہے کہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے ، بھارت کو حملے کا جواب زمین سے فضا سے اور سمندر سے، ہر جگہ سے دیا جائے گا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ آج رات بزدل بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال جارحیت کی، پاکستان میں 6 مقامات پر بھارت کی جانب سے 24 حملے ہوئےجس میں 8 پاکستانی شہید اور 33 شہری زخمی ہوئے۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بزدلانہ وار کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں 5 بے گناہ پاکستانی شہید ہوئے جس میں معصوم بچی شامل ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا،ایک بچی زخمی ہوئی،مسجد کو نقصان پہنچا جبکہ کوٹلی مٰیں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا اور مرید کے میں مسجد کو نشانہ بنایاگیا جس میں ایک شہری شہید  اور ایک شخص زخمی ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیالکوٹ میں کوٹلی لوہاراں گاوں میں ایک گولہ گرا، شکر گڑھ میں بھی ایک ڈسپنسری کو نقصان ہوا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن کے بلاجواز حملہ کا پاکسانی فوج بھر پور جواب دے رہی ہے

اس سے قبل گفتگو کرتے میجر جنرل احمد شریف نے کہاکہ ملکی سلامتی اور بقا کےلئے پاک فوج متحرک ہے ، بھارت نے عام شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلانہ کارروائی کی ہے ، فضائی میزائل داغے مگرپاک فضا نے بھارت کی ناپاک سازش کو خاک میں ملادیا۔

انہوں نے کہا کہ ان حملوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور پاکستان اس کا جواب اپنی مرضی کے وقت اور مقام پر دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر