Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشد ندیم کا ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے کا عزم

Now Reading:

ارشد ندیم کا ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتنے کا عزم
ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع، عالمی مقابلوں سے قبل بحالی کا مرحلہ جاری

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرو کھلاڑی ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 میں سونے کا تمغہ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ ایونٹ 27 سے 31 مئی تک جنوبی کوریا کے شہر گومی میں منعقد ہوگا۔

ارشد ندیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ ماہ سے سخت تربیت میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اولمپکس کے بعد میرا پہلا بڑا مقابلہ ہے، میں نے سخت محنت کی ہے اور اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر مکمل توجہ مرکوز کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقایا 8 میچز کا شیڈول جاری

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اصل مقابلہ بازی خود سے ہے: “میرا مقابلہ ہمیشہ ارشد ندیم سے ہوتا ہے۔ میں صرف اپنی بہترین کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔

Advertisement

ارشد ندیم نے اپنے مستقبل کے اہداف کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ عالمی چیمپئن شپ، ایشین چیمپئن شپ، ایشین گیمز، اور ڈائمنڈ لیگ میں سونے کے تمغے جیتنا میرا مشن ہے۔

انہوں نے 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس میں شرکت کے ارادے کی بھی تصدیق کی، اور کہا کہ اولمپکس سے ایک سال قبل کی تمام تیاریوں کا مرکز اولمپک کی تیاری ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
بڑی اننگز کا طویل عرصے سے انتظار تھا، اب تسلسل برقرار رکھنا ہے،  بابراعظم
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر