
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے، تاوان نہ دینے کی صورت میں ملزمان نے محمد شامی کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجپوت سندر کی جانب سے محمد شامی کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے، جس کی ایف آئی آر محمد شامی کے بھائی حسیب کی مدعیت میں اترپردیشن کے ضلع امروہہ کے مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی گئی ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ راجپوت سندر نامی شخص نے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے اور تاوان نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ محمد شامی ان دنوں آئی پی ایل کی فرنچائز سن رائززحیدرآباد کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News