 
                                                                              پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کراچی میں ہونے والی اظہارِ تشکر ریلی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور بھارت کے حالیہ رویے پر سخت ردعمل دیا۔
ریلی میں سندھ موٹر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے نادر مگسی، عامر مگسی اور ندیم خان نے بھی شرکت کی۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، اور بھارت کو اب اندازہ ہو چکا ہے کہ پاکستان سے الجھنا مہنگا پڑتا ہے۔
انہوں نے بھارت کے میڈیا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا 50 فیصد بالی ووڈ اور 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک بن چکا ہے، جو حقیقت سے کوسوں دور ہے۔

آفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا جنگی جنون بھارت کو بند گلی میں لے آیا ہے، اور دنیا بھر میں انہیں شرمندگی کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں سکھوں پر حملے کے بعد بھی بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کا نیا ٹوئسٹ، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ اندر کی خبر پڑھیں
شاہد آفریدی نے بھارتی حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے سویلین آبادی، معصوم بچوں اور مساجد کو نشانہ بنا کر سفاکیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہم امن پسند قوم ہیں، ہمارا مذہب ہمیں امن کا درس دیتا ہے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پھر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور 70 سے 80 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے اس جنگ میں جانوں کا نذرانہ دیا۔
آفریدی نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر پہلگام حملے کا الزام لگایا گیا، جو ناقابلِ قبول ہے۔

آفریدی نے کہا کہ اب مودی سرکار کو پاکستانی افواج سے ٹکرانے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ پاکستان کا ہر بچہ اپنی فوج کے ساتھ کھڑا ہے۔
ریلی کے اختتام پر شاہد آفریدی نے اپنی فیملی اور دوستوں کی جانب سے پاک فوج کو خراجِ تحسین اور مبارکباد بھی پیش کی۔
انہوں نے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک بے مثال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا ہے، اور ہم اسے کسی قیمت پر کمزور نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 