Advertisement
Advertisement
Advertisement

عید قرباں میں 18 دن باقی رہ گئے، مویشی منڈی قربانی کے جانوروں سے بھر گئی

Now Reading:

عید قرباں میں 18 دن باقی رہ گئے، مویشی منڈی قربانی کے جانوروں سے بھر گئی
عید قرباں میں 18 دن باقی رہ گئے، مویشی منڈی قربانی کے جانوروں سے بھر گئی

کراچی میں نادرن بائی پاس پر لگائی مویشی منڈی قربانی کے جانوروں سے بھر گئی، مختلف جانوروں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

ہر سال کی طرح رواں سال بھی ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے عارضی مویشی منڈی قائم کی گئی یہے، جس میں اونٹ،بیل،بکروں،بچھیا اور بچھڑوں کی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

راجن پور،رحیم یار خان، نوشہروفیروز اور کراچی کے مختلف فارم ہاؤسز سے مزید جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیاء کا کنگ مویشی منڈی میں عوام کی توجہ کا مرکز

کشمور سے ایک بیوپاری 78 خوبصورت جانور لے کر مویشی  منڈی پہنچا ہے جبکہ نوشہروفیرز ہالانی سے بھی قربانی کے لیے100 خوبصورت جانور مویشی منڈی لائے گئے ہیں۔

Advertisement

چولستانی نسل کے 60 سے 70 خوبصورت بچھڑے بھی آج مویشی منڈی آئے ہیں، راجن پور کا نوجوان بیوپاری 3 سے 20 من وزنی جانور لے کر مویشی منڈی پہنچا ہے۔

کراچی کا بیوپاری سلیم اختر بھی آج 24 تگڑے خوبصورت اور منوں وزنی جانور لے کر وی وی آئی پی بلاک پہنچا ہے۔

مویشی منڈی میں جانوروں کے بناؤ سنگھار کے لیے پائل،مہرے، جھومر،جھانجھن کے اسٹالز بھی سج گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر