Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج میں پھوٹ بڑھنے لگی، نائب فضائی سربراہ بھی عہدے سے برطرف

Now Reading:

بھارتی فوج میں پھوٹ بڑھنے لگی، نائب فضائی سربراہ بھی عہدے سے برطرف
بھارتی فوج میں پھوٹ بڑھنے لگی، نائب فضائی سربراہ بھی عہدے سے برطرف

بھارتی فوج میں پھوٹ بڑھنے لگی، نائب فضائی سربراہ بھی عہدے سے برطرف

مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج میں دراڑیں گہری ہوتی جارہی ہیں، بھاری کی بری فوج کے سینیئر کمانڈر کی برطرفی کے بعد اب بھارتی حکومت نے فضائیہ کے اعلیٰ افسر کو بھی ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

ایئرمارشل ایس پی دھارکر کو 7 ماہ قبل ہی ایئرمارشل کے عہدے پر تعینات کی گیا تھا، لیکن اب بھارتی افواج میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور ابھرتی ہوئی بغاوت کے پیش نظر مودی سرکار نے ایس پی دھارکر کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی جانب سے رافیل طیاروں کو فوری اور موثر انداز میں روکے جانے بعد ایئرمارشل ایس پی دھارکر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر سوال اٹھائے جا رہے تھے۔

ایئرمارشل ایس پی دھارکر کی جگہ ایئر مارشل نرمدیشور تیواری کو بھارتی فضائیہ کا نیا چیف آف ایئر اسٹاف مقرر کیا گیا ہے تاکہ بھارتی فضائیہ میں ہم آہنگی قائم رکھی جا سکے، لیکن بری فوج کے بعد اب فضائی فوج میں بھی بے چینی بڑھ رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے نائب سربراہ نے اپنے پائلٹس کی رافیل ہینڈلنگ پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، جس کو مودی کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارتی رافیل طیارے ایک اور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کا شکار ہوکر پاکستانی جدید ریڈارز کے سامنے بے بس ہوگئے تھے، وائس چیف آف ایئر اسٹاف کی برطرفی نے بھارتی فضائیہ میں شدید بے چینی پیدا کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد یہ دوسری بڑی عسکری تبدیلی ہے، شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کو پہلے ہی تبدیل کیا جا چکا ہے۔ اعلیٰ فوجی قیادت میں تیز رفتار تبدیلیاں بی جے پی کے فاشسٹ ایجنڈے اور افواج کی پیشہ ورانہ خودمختاری کے درمیان بداعتمادی کا ثبوت ہیں۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان کے خلاف فوری طور پر مہم جوئی سے انکار کرنے والے بھارتی لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار کو کمانڈر ناردرن کمانڈ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر