Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولٹری اور تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

Now Reading:

پولٹری اور تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
پولٹری اور تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف

ایف بی آر کی جانب سے پولٹری اور تمباکو کے شعبے میں اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف کیا گیا ہے، تمباکو کے شعبے میں 300 ارب اور پولٹری کے شعبے میں 30 ارب روپےکی ٹیکس چوری کی جارہی ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے بتایا ہے کہ پولٹری کے شعبے کو 10 ارب روپے کا ٹیکس دینا تھا، لیکن 1.3 ارب دے رہے تھے، 70 سے 80 روپے میں چوزہ ان کو پڑتا ہے وہ 180 روپے تک فروخت کرتے ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ تمباکو کے شعبے میں 300 ارب روپےکی ٹیکس چوری ہے، جس سگریٹ پر اسٹیمپ نہیں لگی وہ غیر قانونی ہے، غیر قانونی سگریٹ کے خلاف صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کریں گے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس  میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2025 زیر غور آیا۔ سید نوید قمر نے استفسار کیا کہ ایک ہفتہ قبل صدارتی آرڈیننس جاری کیا گیا، کئی ممبران نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ اس آرڈیننس کے تین حصے ہیں، انکم ٹیکس ریٹرن میں کاسٹ اکاؤنٹ نہیں ہیں، ہمارے پاس مارکیٹ انٹیلیجنس تھی کہ کچھ شعبوں میں مسائل ہیں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ پولٹری کے شعبے میں روزانہ 8 سے 9 لاکھ چوزہ بنتا ہے، لیکن کاسٹ اکاؤنٹنگ نہ ہونے کی وجہ سے ٹیکس کم وصولی ہوتی تھی، جب ایف بی آر نے ایکشن لیا تو سیلز پرائس انہوں نے تبدیل کردی۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ پولٹری کے شعبے کے پانچ سال کے واجبات 150 ارب روپے تک ہونگے، سالانہ 30 ارب روپے پولٹری کے شعبے کے ذمہ واجب الادا ہونگے، آرڈیننس کے لانے کی وجوہات یہ ہیں کہ پیداوار کی مانیٹرنگ کرنی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سیکشن 138 کے تحت کی غلط تشریح کی گئی، سیلز ٹیکس میں یہ اختیار پہلے موجود تھا اب انکم ٹیکس میں لایا گیا، ٹریبونل کی سطح پر ٹیکس کا پتہ چل جاتا ہے اور افسر کو بھی پتہ ہوتا ہے۔

چیئرمین کمیٹی  نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اس اختیار کی وجہ سے ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگا، اتنی عجلت میں آرڈیننس لانے کا مطلب کیا تھا وزارت قانون بتائے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ تین اسٹیجز پر ٹیکس پیئر کو تحفظ حاصل ہوتا ہے۔

وزارت قانون کے حکام نے کہا کہ ہمارے پاس درخواست آئی اور کہا کہ مالی مشکلات ہیں۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ آرڈیننس اختیارات کا غلط استعمال کرکے لایا گیا ہے، اس دفعہ ہم اس کو جانے دے رہیں ہیں آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر