Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا

Now Reading:

پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا
پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع ہوگیا

نیشنز کپ 2025 کی تیاریوں کے لیے اسلام آباد میں پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے، کیمپ میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں شامل ہیں۔

کیمپ کی نگرانی اولمپین طاہر زمان کر رہے ہیں، جبکہ دیگر کوچز میں محمد عثمان، ذیشان اشرف، آصف احمد خان، اور گول کیپر کوچ مظہر عباس شامل ہیں۔

نیشنز کپ 2025:

یہ ایونٹ 15 سے 21 جون تک کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہوگا۔ پاکستان پول بی میں جاپان، ملائیشیا، اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے۔

پول اے میں فرانس، جنوبی افریقہ، کوریا، اور ویلز کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان میں ہاکی کی بین الاقوامی سرگرمیوں کے دوبارہ آغاز کا سنگ میل

پاکستان کے میچز کا شیڈول:

15 جون: پاکستان بمقابلہ ملائیشیا

16 جون: پاکستان بمقابلہ جاپان

18 جون: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ

20 جون: سیمی فائنلز

Advertisement

21 جون: فائنل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد کے مطابق، کیمپ میں کھلاڑیوں کی تکنیک، فٹنس، اور اسکلز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ کیمپ کے دوران سینئر اور جونیئر ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ کھلاڑیوں کو میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔

نیشنز کپ میں کامیابی پاکستان کو ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2025–26 میں شرکت کا موقع فراہم کرے گی، جو عالمی سطح پر ایک اہم ٹورنامنٹ ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر