Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں 8 سال تک امریکا کا صدر رہوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

Now Reading:

میں 8 سال تک امریکا کا صدر رہوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چین کے ساتھ تجارتی خسارے پر پیسہ ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ 8 سال تک امریکا کے صدر رہیں گے۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ تیسری مدت کے لیے ابھی باضابطہ میٹنگ نہیں کی، تاہم وقت آنے پر وہ اس حوالے سے فیصلے کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ممکنہ جانشین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ میں اس بارے میں کسی اعلان سے گریز کر رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں جو بھی فیصلہ ہوگا، وہ وقت کے مطابق ہوگا۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت دونوں ممالک کے درمیان امن قائم ہونا مشکل ہے، لیکن ایک معاہدہ ممکن ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں امن کی کوششیں اہم ہیں، تاہم تنازعات کے حل کے لیے بات چیت اور معاہدے پر زور دینا ضروری ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو پہلے سے زیادہ طاقتور بنانے کے لیے پرعزم

چین کے ساتھ امریکا کے تجارتی خسارے پر ٹرمپ نے کہا کہ چین کے ساتھ تجارتی خسارے پر پیسہ ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو اپنے مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے اور ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جو قومی معیشت کے حق میں ہوں۔

ٹرمپ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کہا کہ ہم ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت ایران کو ایٹمی طاقت بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

صدر ٹرمپ نے کینیڈا کے ساتھ امریکی تعلقات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم کارنی سے اس معاملے پر بات کروں گا کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر