Advertisement
Advertisement
Advertisement

تصادم کسی بھی وقت ہوسکتاہے ، بھارتی جارحیت متوقع، خواجہ آصف

Now Reading:

تصادم کسی بھی وقت ہوسکتاہے ، بھارتی جارحیت متوقع، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف ایکس پر بیان دیتے ہوئے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ تصادم کو ناگزیرقرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ٹکرائو کسی بھی وقت ہوسکتاہے۔

خواجہ آصف نے کہاکہ آج کی بریفنگ میں بتایاگیاہےکہ بھارت کی طرف سےجارحیت متوقع ہے،ہماری سرزمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کوبہت مہنگی پڑےگی۔

انہوں نے کہاکہ بھارتی حکمرانوں نے پاکستان کاپانی روکنے کی کوشش کی تووہ اسی میں ڈوب مریں گے، بھارت

نے پانی روکنےکےلیے تعمیرات کیں توہم انہیں تباہ کردیں گے۔

خواجہ آصف کا کہناتھاکہ بھارت کسی بھی وقت ایل اوسی پرحملہ کرسکتاہے،ہم ہرلمحہ بھارت کےحملےکاجواب دینےکیلئےتیارہیں۔

Advertisement

ان کا کہناتھاکہ مودی کی جارحیت کی بڑی وجہ ان کی اندرونی سیاست ہے، بھارت اپنی عوام کومطمئن کرنےکیلئےکوئی نہ کوئی واردات ضرورکرے گا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ  دریائے چناب میں آج پانی کابہاؤمعمول کےمطابق ہے، دنیابھرمیں مودی کےایڈونچرکی ساکھ پرسوالات اٹھ رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہاکہ دنیابھرمیں بھارت کی اسٹوری کومستند نہیں سمجھاگیا، پہلگام ڈرامہ بھارتی حکومت نےمنصوبہ بندی کےتحت کرایا۔

ان کاکہنا تھاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی موجودگی میں تخریب کاری ممکن نہیں۔

پہل نہیں کریں گے ،مگر جارحیت کرارا جواب دیاجائےگا، وزیردفاع

خواجہ آصف نے کہاکہ  بھارت کےاندرسےبھی مودی کےڈرامے کےخلاف آوازیں بلند ہورہی ہیں، بھارت پہلگام واقعےکی تحقیقات کرانےکیلئےتیارنہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ بھارت کسی بھی عالمی فورم پراندراج مقدمہ،پہلگام واقعےکی تحقیقات کرائے،نریندرمودی وارداتیوں والی باتیں نہ کریں۔

وزیر دفاع نے مزید کہاکہ  ہم پہل نہیں کریں گے،بھارت کےحملےکابھرپورجواب دیں گے، بھارت نے پاکستان کے اندرآنےکی کوشش کی توگھرپہنچاکرآئیں گے۔

پاکستان میں کوئی جنگی ماحول نہیں!

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں کوئی جنگی ماحول اورخوف نہیں، بھارتی رفال طیارےسرحد کےبہت قریب آئےتھےلیکن ان کاسسٹم جام ہوگیا،ہم نے بھارت کےہراقدام کاسدباب کیاہواہے۔

وزیر دفاع کا کہناتھاکہ بھارت کی تمام تیاریاں ہماری نظرمیں ہیں،مسلسل نگرانی کررہےہیں،ہم ہاتھ پرہاتھ رکھ کرنہیں بیٹھے،ہماری پوری تیاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر