Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماقت یا کوئی نیا ایڈوینچر! کیا بھارت سیزفائرمعاہدہ توڑنے والاہے؟

Now Reading:

حماقت یا کوئی نیا ایڈوینچر! کیا بھارت سیزفائرمعاہدہ توڑنے والاہے؟
حماقت میں بھارت کاردعمل

حماقت کی بھارتی تیاری / فوٹو

کیابھارت جنگی جنون میں پھر سے کوئی حماقت کرنے جارہا ہے ؟عالمی جریدے نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ ٹرمپ کے دورہ امریکا کے بعدبھارت سیز فائر معاہدے سے صاف مکر سکتاہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ دورہ مشرق وسطیٰ بظاہراسرائیل اورعرب دنیا کے درمیان تعلقات میں بہتری لانے کی کوشش تھی تاہم اس دورے کے اثرات صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہے۔

عالمی جریدے نے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے مشرق وسطیٰ آمدسے قبل اس بات کو یقینی بنایاکہ دورے سے قبل پاک بھارت کشیدگی کوکم کیا جائے یا اسے وقتی یاکل وقتی طورپر روکاجائے۔

امریکی صدرٹرمپ نے سعودی عرب پہنچ کر بھی پاکستان بھارت کے درمیان سیزفائر کا کریڈٹ امریکا کو دیتے ہوئے امید ظاہر کی دونوں ممالک سیز فائر پر قائم رہیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ بظاہر سیز فائر تو ہوچکا ہے اور دونوں ممالک  کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ بھی ہواہے مگر کشیدہ صورتحال اب بھی موجودہے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے مسلسل دراندازی کے الزامات لگائے جارہے ہیں  جبکہ پاکستان کی واضح طور پر سختی سے  تردید کررہاہے۔

رپورٹ کے مطابق بعض عالمی ماہرین نے  امریکی صدرٹرمپ کے دورہ مشرق وسطیٰ  کے بعد پاک بھارت حالات پھر سے کشیدہ ہوجانے کاخدشہ ظاہر کیاہے ۔

بعض ماہرین کا یہ کہناہے کہ اس فی الوقتی سیز فائر کا ممکنہ مقصد یہ بھی ہوسکتاہے کہ بھارت کو اپنے نقصانات سے سنبھلنے کا موقع مل جائے ۔

حماقت

سیز فائر معاہدہ توڑنا آسان نہ ہوگا،بھارت مزیدسفارتی تنہائی کاشکارہوجائےگا،عالمی ماہرین

غیرجانبدار ماہرین کا کہناہے کہ حالات کودیکھتے ہوئے یہ قیاس کیاجاسکتاہے کہ بھارت دوبارہ سے  اپنی صف بندی کررہاہو اورٹرمپ کادورہ امریکاختم ہوتے ہی دوباہ  سے کشیدگی کوہوا دینا شروع کردے۔

Advertisement

ایک برطانوی دفاعی تجزیہ کار نے کہاہے کہ پاکستان نے چین کی ٹیکنالوجی کے ذریعے بھارت کواس کی توقع سے بڑھ کر سرپرائزدیا ہے اور بھاری نقصان پہنچایاہے۔

ایک اور غیر ملکی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ بھارت کےلئے اب سیز فائر معاہدہ ختم کرنا ایک حماقت ہوگی یہ آسان نہیں ہوگا اس طرح اسے مزید سفارتی تنہائی کا سامنا کرناپڑسکتاہے۔

رپورٹ میں کہا گیا اس بار کوئی بھی یک طرفہ جارحیت خطے کو کسی بھی بڑی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے ، پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کے استعمال سے عالمی طاقتوں کو حیران کردیاہے۔

بھارت حماقت کی غلطی نہیں کرے گا! پاکستانی دفاعی ماہرین کی رائے

پاکستانی ماہرین کا موجودہ صورتحال میں کہناہے کہ پاکستان افواج مکمل چوکس ہے بھارت کی حالیہ بزدلانہ کارروائی کو دیکھتے ہوئے پاکستان کسی خوش فہمی میں نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ مستعد ہے۔

Advertisement

حماقت

ماہرین نے خبردار کیاہے کہ بھارت نے اب کی بارجنگی جنون میں کوئی بھی حماقت کی تو اس کو پہلے سے کہیں زیادہ نقصان اٹھاناپڑ سکتاہے، سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر