Advertisement
Advertisement
Advertisement

سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیاگیا

Now Reading:

سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیاگیا
بیٹن آف فیلڈ مارشل

سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل کے اعزاز سے نوازا جارہاہے / فوٹو

سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نواز دیاگیا۔ سیدعاصم منیرکوبیٹن آف فیلڈمارشل دینے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوگئی۔

تقریب میں صدرمملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف ،سفارتکاروں،وفاقی وزرا،سروسزچیفس اوراعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب میں صدرآصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے سیدعاصم منیرکوبیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا۔ فیلڈمارشل عاصم منیرکی  درخواست پرگزشتہ روزتقریب مؤخرکردی گئی تھی۔

یہ درخواست فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سانحہ خضدارکے سبب کی تھی۔ بیٹن آف فیلڈ مارشل کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف بھی موجودتھے۔

بیٹن آف فیلڈمارشل

Advertisement

 

قوم کوبہادرفوج پر فخر ہے، صدرزرداری،بیٹن آف فیلڈ مارشل کی تقریب سے خطاب

بیٹن آف فیلڈ مارشل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہاتقریب کامقصدقوم کے بہادرسپوتوں کوخرج تحسین پیش کرناہے ۔

انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو اپنی بہادرفوج پر فخر ہے، سیدعاصم منیر کوفیلڈمارشل کااعزازقابل فخر لمحہ ہے۔

صدرمملکت کاکہناتھاکہ سیدعاصم منیر کوفیلڈمارشل کا اعزاز دینے پر مجھے بے حد مسرت ہوئی ۔

انہوں نے کہاکہ معرکہ حق کے دوران سید عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا،ہم وطن عزیز کے چپے چپے کادفاع جانتے ہیں۔

Advertisement

صدر زرداری نے مزید کہاکہ دشمن کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ تھی،ہمارے بھرپورجواب نے پوری دنیا پر ہماری صلاحیت ثابت کردی۔

 

افواج پاکستان کے موثرجواب نے دشمن کاغرورخاک میں ملادیا،وزیراعظم شہبازشریف

دریں اثنابیٹن آف فیلڈ مارشل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہم اپنے ہیروز پر فخرکرتے ہیں،ان کی خدمات کے معترف ہیں۔

شہبازشریف نے کہاکہ عسکری قیادت نے دشمن کے خلاف بے مثال اور تاریخی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہاکہ بھرپور اور موثرجواب دینے پر دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔

وزیراعظم کاکہناتھاکہ افواج پاکستان نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملادیا۔ انہوں نے کہاکہ کشیدہ صورتحال میں سید عاصم منیرکاجزبہ اور عزم مثالی تھا۔

Advertisement

ان کا مزید کہناتھاکہ وطن عزیز کے لئے فیلڈمارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر