
مسجد اقصیٰ کے نیچے سرنگ/ بیتن یاہو کا دعویٰ/ فوٹو
مسجد اقصیٰ کے نیچے سرنگ، نیتن یایو کادعویٰ کتنا مستند ہے؟ ۔ اس بارے میں عالمی سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یروشلم پرغاصبانہ قبضے کی سالگرہ پرایک ویڈیو جاری کی تھی۔ جسے مبینہ طور پرمسجد اقصیٰ کے نیچے ایک سرنگ سے فلمایا گیاتھا۔
ان کا دعویٰ تھا کہ یہ سرنگ سلوان سے براہ راست مسجد اقصیٰ کے نیچے تک جاتی ہے۔
کھودی گئی کئی سرنگوں کو “داؤد کے شہر”یا “سلوان سرنگ” کے نام سے جاناجاتاہے
یروشلم کے علاقے سلوان میں اسرائیلی حکام نے متعدد سرنگیں کھودی ہیں۔ جن میں سے بعض مسجد اقصیٰ کے مغربی حصے کے نیچے سے گزرتی ہیں۔
ان سرنگوں کو”داؤد کے شہر” یا “سلوان سرنگ” کے نام سے جانا جاتاہے۔
اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے جاری ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ سرنگ سلوان سے مسجد اقصیٰ تک جاتی ہے۔
تاہم اس دعوے کی کوئی مستند اور آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
نیتن یاہو کی جاری کردہ ویڈیو کوجھوٹاپروپیگنڈہ قراردیاگیاہے
اس ویڈیو کو بعض حلقوں نے پروپیگنڈہ قرار دیا ہے اور اس میں دکھائے گئے مواد کی حقیقت مشکوک ہے۔
یونیسکو اور دیگرعالمی اداروں نے مسجد اقصیٰ اوراس کے ارد گردکی کھدائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
⚡️JUST IN:
Netanyahu released a video marking the anniversary of Israel’s full occupation of Jerusalem, filmed from a tunnel beneath Al-Aqsa Mosque that runs from Silwan to directly under the mosque.
AdvertisementThe tunnel risks collapsing Al-Aqsa, as years of excavations beneath… pic.twitter.com/QObEwuSV88
— Suppressed News. (@SuppressedNws) May 26, 2025
ان کھدائیوں کو تاریخی اور ثقافتی ورثے کے لیے خطرہ قراردیا گیا ہے۔
دریں اثنا بعض دیگر ماہرین کاکہناہے کہ سرنگ سے الاقصیٰ کے منہدم ہونے کاخدشہ ہے۔
علاوہ ازیں بعض ماہرین کی رائے ہے کہ سالوں سے کھدائی کا نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا- مبینہ ہیکل کے ثبوت تلاش کرنے میں ناکامی کا سامناکرنا پڑا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News