Advertisement
Advertisement
Advertisement

عازمین حج کو کس نے دھوکا دیا، سردار یوسف نے بتا دیا

Now Reading:

عازمین حج کو کس نے دھوکا دیا، سردار یوسف نے بتا دیا
چند افراد کی غفلت اور انتظامی کوتاہی کی وجہ سے کچھ عازمین اس سال حج پر نہیں جا سکیں گے

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عازمینِ حج کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پرائیویٹ حج اسکیم میں بعض سنگین انتظامی کوتاہیوں کے باعث کئی افراد حج کی سعادت سے محروم ہو سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کا مجموعی حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار ہے، جس میں سے 25 ہزار 698 عازمین حج نجی اسکیم کے تحت روانہ ہوں گے۔

 تاہم نجی حج ٹور آپریٹرز کی جانب سے مناسب اور بروقت انتظامات نہ کیے جانے کے باعث مسائل نے جنم لیا ہے۔

مزید پڑھیں: نجی حج اسکیم: 67 ہزار عازمین کی امیدیں دم توڑ گئیں، وزارت مذہبی امور کی وضاحت

Advertisement

سردار یوسف نے کہا کہ سعودی عرب کے حالیہ دورے کے دوران انہوں نے سعودی وزیرِ حج سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی حکام نے نجی شعبے کو ہدایت کی تھی کہ وہ 14 فروری تک 25 فیصد رقم جمع کروائیں، مگر بعض ٹور آپریٹرز اس شرط پر عمل نہ کر سکے۔

وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ چند افراد کی غفلت اور انتظامی کوتاہی کی وجہ سے کچھ عازمین اس سال حج پر نہیں جا سکیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے اس معاملے کی مکمل انکوائری کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی ہے تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور متاثرین کو انصاف مل سکے۔

سردار محمد یوسف نے واضح کیا کہ نجی حج آپریٹرز اُن نقصانات کے براہِ راست ذمہ دار ہیں جو عازمین کو پہنچے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر