Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانسیسی انٹیلی جنس نے پاکستانی دعوے کی تصدیق کر دی، رافیل طیارہ دوران جنگ مار گرایا گیا

Now Reading:

فرانسیسی انٹیلی جنس نے پاکستانی دعوے کی تصدیق کر دی، رافیل طیارہ دوران جنگ مار گرایا گیا
فرانسیسی اخبار نے رافیل طیاروں کی تباہی کو بڑا دھچکا قرار دے دیا

پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے دعوے کی تصدیق فرانسیسی انٹیلی جنس ذرائع نے کر دی ہے۔

معروف بین الاقوامی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے کم از کم ایک رافیل طیارہ فضا میں مار گرایا ہے، اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں چین ساختہ J-10C لڑاکا طیارے نے اہم کردار ادا کیا، جس نے پہلی بار دورانِ جنگ کسی دشمن طیارے کو مار گرایا۔

رپورٹ کے مطابق، یہ بھی پہلی بار ہے کہ پی ایل-15 میزائل کا عملی جنگ میں مؤثر استعمال کرتے ہوئے کسی لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ نے بھارتی تکبر خاک میں ملا دیا، اسحاق ڈار

Advertisement

فرانسیسی حکام پاکستان کے ان دعووں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں جن میں مزید دو رافیل طیارے مار گرائے جانے کی اطلاعات شامل ہیں۔

سی این این کے مطابق، فرانسیسی دفاعی ادارے اس نقصان کا تفصیلی تکنیکی و عملیاتی تجزیہ کر رہے ہیں۔

رافیل طیارہ فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کا تیار کردہ ہے، جو 4.5 جنریشن کے ٹوئن انجن، کثیر المقاصد لڑاکا طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔

اس کا وزن 10 ٹن تک ہوتا ہے اور یہ طیارہ 30 ملی میٹر کینن کے ساتھ ساتھ فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل، لیزر گائیڈڈ بموں اور کروز میزائلوں سے لیس ہوتا ہے۔

بھارت نے فرانس سے 36 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا جنہیں جدید ترین ٹیکنالوجی کے تحت بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بگرام ایئر بیس، جہاں سامراج ہارتے ہیں اور تاریخ جیت جاتی ہے
آئی ایم ایف کو ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا پلان پیش کر دیا گیا
شہباز شریف سے بل گیٹس کی ملاقات، پاکستان سے تعاون پرشکریہ ادا کیا
ٹرمپ نے عزی جنگ بندی کےلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر