پی ایس ایل سیزن 10 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 15 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے بعد ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا، جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پوائنٹس 13 سے بڑھ کر 15 ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے تمام 10 میچ کھیل چکی ہے، جس میں سے 7 میچز میں فاتح رہی، 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔
کراچی کنگز نے ابھی تک 9 میچ کھلیے ہیں، جن میں سے 6 میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے، کراچی کنگز کو 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے دوبارہ انعقاد کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں
لاہور قلندر بھی اپنے 10 میچ کھیل چکی ہے، جس میں سے 5 جیتے اور 4 ہارے ہیں، اس طرح لاہور قلندر 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابھی تک 9 میچ کھیل کر 10 پوائنٹس حال کیے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز میں جیت کا مزہ چکھا جبکہ 4 میچز میں شکست کا سامنا کیا، 10 پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پشاور زلمی اور ملتان سلطانز اپنے تمام 10 میچز کھیل کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں، پشاور زلمی 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
