Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلیے بجٹ میں انکم ٹیکس ریلیف پلان، آئی ایم ایف سے مشاورت جاری

Now Reading:

حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلیے بجٹ میں انکم ٹیکس ریلیف پلان، آئی ایم ایف سے مشاورت جاری
ماہانہ 83 ہزار روپے تک آمدن رکھنے والے افراد کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا

وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے انکم ٹیکس میں جامع ریلیف دینے پر غور کر رہی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کے تمام ٹیکس سلیبز پر 2.5 فیصد کمی کی تجویز زیر غور ہے، جبکہ ٹیکس چھوٹ کی حد میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہ دار افراد کے لیے سالانہ 10 لاکھ روپے تک کی آمدن کو ٹیکس فری کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو اس وقت 6 لاکھ روپے سالانہ ہے۔

اس مجوزہ ترمیم کے بعد ماہانہ 83 ہزار روپے تک آمدن رکھنے والے افراد کو ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

علاوہ ازیں، مختلف آمدنی کے سلیبز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح میں بھی ممکنہ کمی کی تفصیل کچھ یوں ہے:

Advertisement

ماہانہ 1 لاکھ روپے آمدن پر انکم ٹیکس 5 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد ہو سکتا ہے۔

ماہانہ 1 لاکھ 83 ہزار روپے آمدن پر شرح 15 فیصد سے کم ہو کر 12.5 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

ماہانہ 2 لاکھ 67 ہزار روپے آمدن پر شرح 25 فیصد سے کم ہو کر 22.5 فیصد ہو سکتی ہے۔

ماہانہ 3 لاکھ 33 ہزار روپے تک آمدن پر ٹیکس شرح 30 فیصد سے کم کر کے 27.5 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔

ماہانہ 3 لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد آمدن پر انکم ٹیکس کی موجودہ شرح 37.5 فیصد سے کم ہو کر 35 فیصد ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے بھی 2.5 فیصد انکم ٹیکس ریٹ میں کمی کی تیاری کر لی ہے، جب کہ سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کا امکان ہے۔

Advertisement

ان تجاویز کو حتمی شکل دینے سے قبل آئی ایم ایف (عالمی مالیاتی فنڈ) سے مشاورت کی جائے گی تاکہ ریونیو اہداف متاثر نہ ہوں اور پروگرام کی شرائط کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت مزید گھٹ گئی؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
ملک بھر کے بجلی صارفین ایک بار پھر اضافی بوجھ کیلئے ہوجائیں تیار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر