Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم عاد کا ممکنہ شہر دریافت: قرآن کی سچائی کا نیا ثبوت؟

Now Reading:

قوم عاد کا ممکنہ شہر دریافت: قرآن کی سچائی کا نیا ثبوت؟
قوم عاد کا ممکنہ شہر دریافت: قرآن کی سچائی کا نیا ثبوت؟

متحدہ عرب امارات میں ایک قدیم شہر کے کھنڈرات دریافت کئے گئے ہیں، جس کو ممکنہ طور پر قرآن میں بیان کردہ قوم عاد کا شہر قرار دیا جارہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ماہرین آثار قدیمہ نے ایک اہم دریافت کرتے ہوئے جدید ریڈار ٹیکنالوجی کی مدد سے ریتلے صحرا کے نیچے دبی ہوئی ایک قدیم انسانی بستی کے آثار دریافت کیے ہیں۔

یہ مقام “ساروق الحدید” کے نام سے جانا جاتا ہے، اور محققین کا ماننا ہے کہ یہ قرآن مجید میں مذکور “قوم عاد” کے مرکزی شہر “ارم ذات العماد” کے کھنڈرات ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق، ریڈار اور جیوفزیکل اسکیننگ سے ثابت ہوا ہے کہ زیر زمین کئی عمارتیں، راستے اور سماجی سرگرمیوں کے شواہد موجود ہیں، جن سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہاں ایک منظم انسانی تہذیب موجود تھی۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تغیر کے سبب آثارِ قدیمہ کے 22500 مقامات خطرے میں

Advertisement

یہ مقام رُبع الخالی (The Empty Quarter) کے جنوبی کنارے پر واقع ہے، جو عرب دنیا کا ایک بڑا ویران صحرا ہے۔ یہ وہی علاقہ ہے جس کے بارے میں قرآن اور مفسرین نے ذکر کیا ہے کہ قوم عاد یہاں آباد تھی۔

قرآن کریم میں قوم عاد کا تذکرہ 24 مرتبہ آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس قوم کو طاقت، دولت اور بلند و بالا عمارتوں سے نوازا تھا۔ ان کی سرکشی، غرور، اور انبیائے کرام کی نافرمانی کی وجہ سے ان پر سخت عذاب نازل ہوا۔

ساروق الحدید کے مقام پر ملنے والی باقیات تقریباً 5 ہزار سال پرانی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ تجارتی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہاں کبھی ایک بااثر قوم آباد تھی۔

اماراتی حکومت نے اب ان آثار کی باقاعدہ کھدائی کی اجازت دے دی ہے۔ متوقع ہے کہ آئندہ چند برسوں میں مزید اہم دریافتیں سامنے آئیں گی، جو اس خطے کی قدیم تاریخ کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر