بھارتی میزائل حملے/ فوٹو
عالمی سطح پر بھارت کے پاکستان پر میزائل حملے کو غیر ذمہ دارانہ اور عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی قراردیا جارہا ہے۔
بھارت کے بزدالانہ حملوں سے خطے کے امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہو گیاہے۔
حملوں کے وقت فضائی حدود میں 57 بین الاقوامی پروازیں موجود تھیں جن میں خلیجی اور یورپی ایئرلائنز بھی شامل تھیں۔
بھارت کے اس طرح کے حملوں سے بین الاقوامی شہری پروازیں بھی خطرے میں ہیں، ہزاروں بے گناہ مسافروں کی جانیں داؤ پر لگ گئیں۔
منگل کی شب ہونے والا بزدلانہ بھارتی حملہ نہ صرف پاکستان پر بلکہ عالمی امن و سلامتی پر حملہ ہے۔
جوہری خطے میں کشیدگی بڑھا کر بھارت نے عالمی اصولوں اور انسانی جانوں کو یکسر نظرانداز کیا ہے۔
سویلین فضائی حدود کو نشانہ بنا کر بھارت نے خود کو غیر ذمہ دار ریاست کے طور پر بے نقاب کر دیا۔
عالمی بردای جھوٹے بھارتی بیانے سے بڑھ کراصل جارحیت کوپہچانے
ایسی صورتحال میں عالمی برادری کو بھارتی جھوٹے بیانیے سے آگے بڑھ کر اصل جارحیت کو پہچاننا چاہیے ۔
عالمی طاقتیں اب انصاف، امن اور احتساب کے لیے کھل کر سامنے آئیں،بھارت کی جنگی مہم جوئی نے خطے اور دنیا کو بڑے خطرے میں ڈال دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
