Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریاؤں کا پانی روکا تو دشمن کا خون بہے گا، بلاول بھٹو کا بھارت کو دو ٹوک پیغام

Now Reading:

دریاؤں کا پانی روکا تو دشمن کا خون بہے گا، بلاول بھٹو کا بھارت کو دو ٹوک پیغام

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے دریاؤں کا پانی روکا تو دشمن کا خون بہے گا۔

میرپورخاص میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر کوئی دریائے سندھ پر حملہ کرے گا تو وہ جنگ کی تیاری کرے، ہم امن چاہتے ہیں مگر قومی وسائل کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔۔

بلاول بھٹو نے جلسے کی ابتداء میں قومی پرچم لہرایا اور کہا کہ آج ایک بار پھر میرپورخاص کی عوام کے جوش و خروش نے ثابت کر دیا ہے کہ سندھ کا ووٹ صرف “تیر” کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو دھاندلی سے ہرانے کی کوشش کی گئی، لیکن عوام نے تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔

انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں کیے گئے فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں طے کیا کہ دریائے سندھ پر نئی نہریں نہیں بننے دیں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ اگر نئی نہریں بنائی جاتیں تو سندھ اور جنوبی پنجاب کے کسانوں کا معاشی قتل ہو جاتا۔

بلاول بھٹو نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’گجرات کا قصائی‘‘ اب سندھ پر حملے کی سازش کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہر حملے کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور اسلام امن کا دین ہے، لیکن اگر سندھ طاس معاہدے کو چیلنج کیا گیا تو پورے خطے کا امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلزپارٹی کسانوں کی ترقی کے لیے تین مرحلوں پر مشتمل زرعی اصلاحات لائے گی، جس میں چھوٹے کسانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی اور ان کا اتحاد شامل ہوگا۔

اختتام پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے دو آمروں کو گرا دیا، اب ان انتہاپسندوں اور دشمن عناصر کو بھی بے نقاب کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر