
پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل قذافی کرکٹ سٹیڈیم میں تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس سیشن کا انعقاد کیا۔
قومی کھلاڑیوں نے اپنے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی، جس میں تمام کھلاڑیوں کی مہارتوں کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
پریکٹس سیشن کا آغاز کھلاڑیوں کے وارم اپ سے ہوا، جس کے بعد قومی ٹیم نے نیٹ پریکٹس میں بھرپور مشقیں کیں۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی کو مس نہیں کریں گے، ہمارے پاس دیگر بولرز بھی اچھے ہیں؛ سلمان آغا
بیٹرز نے خاص طور پر پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز کی اور مختلف باؤلرز کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو آزمائش میں ڈالا۔
ساتھ ہی کوچز نے باؤلرز کو بھی بیٹنگ کی پریکٹس کروائی تاکہ وہ مستقبل میں میچ کے دوران کم سے کم گیندیں ضائع کریں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وسیم جونئیر کی انجری کے باعث ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہونے پر عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز 28 مئی سے شروع ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News