ہانیہ کی بلی کا نام ایشوریا/ فوٹوسوشل اکائونٹ
ہانیہ عامر نے اپنی چہیتی بلی کا نام ایشوریا کیوں رکھا ؟ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
خوبرو اور معروف پاکستانی اداکارہ نے ہانیہ عامر نے اپنی چہیتی بلی کا نام ایشوریا رکھا ہے انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے چند تصاویر شیئر کی تھیں۔
ہانیہ عامر کی شیئر کی گئی تصاویر وائرل ہوگئیں جس میں انہوں نے مداحوں اور دوستوں کوبتایا کہ ان کی چہیتی سفید بالوں والی بلی کا نام ایشوریا ہے ۔
ہانیہ کی چہیتی بلی کا نام ایشوریا رکھنے پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے جسے ہانیہ حال ہی میں اپنے گھر لے کر آئی ہیں اور اس سے کافی مانوس ہوچکی ہیں۔
بعض مداح ہانیہ عامر سے سوال کررہے ہیں کہ انہوں نے سفید بالوں والی بلی کا نام آخر ایشوریا ہی کیوں رکھا؟جبکہ بعض صارفین اس پر سیخ پا ہوگئے ۔
شازی عامر نامی ایک صارف نے لکھاکہ یہ پاکستانی بلی کی توہین ہے ،آش خان نے لکھا کہ بہتر ہے کہ اسے بھارت چھوڑ آئیں۔
ثنانے کہا کہ ہانیہ کو درآصل بھارت سے لائیکس درکار ہیں۔رابعہ الیاس نے لکھا کہ ہانیہ اسے سرحد پر چھوڑ کر اندیا میں دھکا دے دیں۔
پاکستانی صارفین کی برہمی کی وجہ
واضح رہے کہ پاکستانی صارفین کے برہمی کی اصل وجہ بھارت کے حالیہ اقدامات ہیں،بھارتی حکومت نے حال ہی میں ہانیہ کاانسٹا گرام اکائوٹ بند کردیاتھا۔
بعض صارفین کا کہناہے کہ پاکستانی اداکاروں کے خلاف سخت اقدامات کے باجود ہانیہ کا یہ عمل سمجھ سے باہر ہے ۔

پاکستانی صارفین کا غصہ اپنی جگہ مگر خوبرو اداکارہ سرحد کے دونوں جانب یکساں مقبول ہیں۔
ان کے ڈرامے میرے ہمسفر ، کبھی میں کبھی تم بھارت میں اتنے ہی مقبول ہیں جتنے پاکستان میں مقبول ہیں تاہم موجودہ صورتحال میں ان کی یہ پوسٹ پاکستانی صارفیں کو ایک آنکھ نہ بھائی ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
