
کراچی کے علاقے عزیز آباد کے ایک شادی ہال میں دلہا اور دلہن کے رشتے داروں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوگئی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔
عزیزآباد میں 2 روزقبل شادی ہال میں دلہا اور دلہن والوں کے رشتے دار آپس میں لڑ پڑے، جھگڑے کے دوران دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی جب کہ اس دوران کرسیاں بھی چلیں۔
واقعے کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آئی جس میں پہلے دلہا اور دلہن والوں کے رشتے داروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر ہاتھا پائی شروع ہوگئی جب کہ ایک دوسرے پر کرسیاں بھی پھینکی گئیں۔
صورتحال پر قابو پانے کے لیے شادی ہال انتظامیہ نے پولیس کو بلایا تو مشتعل افراد نے پولیس سے بھی ہاتھا پائی کی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حافظ عثمان زخمی ہوگیا۔
پولیس نے جھگڑا کرنے کے الزام میں تین افراد یونس مسیح، ہیری اور ہیری ولد وکٹر کو گرفتار کرلیا، جبکہ 30 سے 40 نامعلوم افراد کے خلاف عزیزآباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ہنگامہ آرائی،تھوڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑنے والے افراد نشے میں دھت تھے اور نشے کی زیادتی کی وجہ سے آپس میں لڑ پڑے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News