
کون سا جانور خوبصورت ہے ؟/ میڈیوں میں رش/فوٹو
کون سا جانور اس سال سب سے زیادہ خوبصورت ؟۔ کالو، ڈان آف کراچی، کنگ آف ایشیا اور چاندبیل توجہ کا مرکز بن گئے۔
عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا۔ جانور دیکھنے بچے ،بڑے ،بزرگ ہی نہیں خواتین بھی منڈیوں کا رخ کرنے لگ گئیں۔
شہریوں کی پہلی ترجیح نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی بن گئی۔ سفاری،آفریدی، گولڈ اورقاضی کیٹل فارم پر خوبصورت جانوروں کی دھوم ہے۔
کالو،ڈان آف کراچی، سبی کا سلطان، چاند بیل، سورج مکھی،ٹائیگر،کنگ آف ایشیاء نے دھاگ بٹھادی۔ سستے جانوروں کے بھی چرچے ہیں۔
مویشی دوست منڈی 2025 میں خریداروں کا رجحان بڑھتا جارہا ہے۔ حیسے جیسے سورج ڈھلتا ہے کراچی والوں کی پہلی ترجیح مویشی منڈی نادرن بائی بن جاتی ہے۔
کون سا جانور کتنے کا ملے گا ؟ بھائو تائو بھی جاری
مزید براں منچلوں کی گاڑیوں کا رخ نادرن بائی پاس کی طرف ہوجاتا ہے۔ کون سا جانور کتنے میں ملے گا؟۔ جانور خریداری کےلئے بیوپاری اورگاہکوں میں جوڑ توڑ عروج پر پہنچ چکا۔
سفائر،گولڈ،جنرل اور پہاڑی بلاکس میں قربانی کے جانوروں کی خرید و فورخت میں بھی تیزی آرہی ہے۔مویشی منڈی کے پہاڑی اور کے پی کے بلاکس سستے جانوروں کی دھوم مچی ہوئی ہے۔
منڈیوں میں آن لائن ادائیگیوں کی سہولت بھی موجود
علاوہ ازیں مویشی دوست منڈی میں اے ٹی ایم اور آن لائن ٹرانسفرکی سہولت بھی موجودہے۔ گائے،بیل،بچھڑے،بچھیا ،اونٹ،بکرے اور دنمبوں کی مانگ بڑھ رہی ہے۔
دریں اثنا جانور خریدنے والوں کے ساتھ ساتھ صرف انہیں دیکھنے آنے والوں کابھی تانتا بندھاہواہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News