Advertisement
Advertisement
Advertisement

دفاعی ترقی کا سعودی خواب! امریکاسے معاہدوں کے کیااثرات ہونگے؟

Now Reading:

دفاعی ترقی کا سعودی خواب! امریکاسے معاہدوں کے کیااثرات ہونگے؟
تیز رفتار دفاعی ترقی کا خواب

سعودی دفاعی ترقی کا خواب اور امریکا سے معاہدے

کیا تیز رفتار دفاعی و اقتصادی ترقی کا سعودی خواب حقیقت میں بدلنے والاہے؟ امریکا سے ہونے والے معاہدوں کے سعودی عرب پر کیا اثرات مرتب ہونگے ؟۔

حالیہ دفاعی و اقتصادی معاہدوں سے  نہ صرف سعودی عرب اورامریکا کے تعلقات مزیدمستحکم ہونگے بلکہ سعودی عرب کیلیے کئی اہم شعبوں میں ترقی کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران 142 ارب ڈالرزکے دفاعی معاہدوں پردستخط کیے گئے، جومجموعی طورپر 600 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کے وعدے کاحصہ ہیں۔

 

دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا

Advertisement

ان معاہدوں کے تحت سعودی عرب خطے میں اپنی دفاعی صلاحیت مزیدبڑھانے کے قابل ہوجائے گا،امریکا سے  جنگی طیاروں کا ممکنہ حصول اسے مزید طاقت بخشے گا۔

ان معاہدوں کے ذریعے سعودی عرب جدید ترین ہتھیاروں اور دفاعی سازوسامان کی خریداری کر رہا ہے،جس میں 737 بوئنگ طیارے شامل ہیں اور ایف 35 جنگی طیاروں کی ممکنہ خریداری شامل ہے۔

اس سے سعودی عرب کونہ صرف اپنی فضائی دفاعی صلاحیت کوبہتر بنانے میں مددملے گی بلکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظرمیں دفاع کوجدید خطوط پراستوار کرنے کاموقع بھی ملے گا۔

سعودی خواب

 

معاشی  وصنعتی ترقی

Advertisement

جی ای گیس ٹربائنزکی برآمدات اور توانائی کے شعبے میں 14 ارب 20 کروڑ ڈالر کے معاہدے سعودی عرب کے اندرونی توانائی کے نظام کو جدید بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان معاہدوں سے نہ صرف توانائی کے شعبے میں خودکفالت کا خواب  پورا کرنے میں مدد ملے گی بلکہ مقامی صنعت کوبھی نئی راہیں میسر آئیں گی۔

ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت کو استحکام ملے گا۔

سعودی خواب

سائنس،خلائی اورمعدنی ٹیکنالوجی کا سعودی خواب

سعودی عرب اور امریکا کے درمیان خلائی تعاون، معدنیات اور سائنسی تحقیق کے شعبوں میں بھی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

Advertisement

سائنسی و ٹیکنالوجی کے میدان  قدم رکھنا سعودی عرب کا ایک اور دیرینہ خواب تھا، اس شعبے میں اب  ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

مستقبل میں سعودی عرب اپنی خلائی تحقیق اور معدنی وسائل کی تلاش میں خود کفیل ہو سکتا ہے۔

سعودی خواب

یہ سعودی عرب کی طویل مدتی ترقیاتی حکمت عملی “وژن 2030” کے لیے نہایت اہم ہے۔

 

اقتصادی شراکت داری

Advertisement

صحت، معدنیات اور دیگر شعبوں میں امریکاکے ساتھ قائم ہونے والی اقتصادی شراکت داری سعودی عرب کو عالمی معیشت کے ساتھ مزید ہم آہنگ کرے گی۔

اس سے سعودی عرب کو بین الاقوامی سطح پر قابل اعتماد تجارتی شراکت دار کے طور پر اپنا مقام مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

سعودی خواب

 

شعبہ توانائی پر دوررست اثرت مرتب ہونگے

یہ معاہدے سعودی عرب کی توانائی کے شعبے کے لیے کئی جہتوں تک فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

 

 دیرینہ سعودی خواب حقیقت میں بدلنے جارہاہے،ماہرین

عالمی ماہرین کے مطابق ان معاہدوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سعودی عرب محض ایک تیل برآمد کرنے والا ملک نہیں رہنا چاہتا۔

ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، دفاع، توانائی، اور سائنسی میدانوں میں عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے کا خواہشمند ہے۔

امریکاکے ساتھ طے پانے والے یہ معاہدے اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کی ایک مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
یورپی یونین کا بھی افغان تارکین وطن کی واپسی کیلیے طالبان حکومت سے رابطہ
ٹرمپ کا اسرائیلی دورہ صہیونیوں کا حوصلہ بڑھانے کی ناکام کوشش ہے، ایران سپریم لیڈر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر