
معرکہ حق میں شاندار فتح پر اسلام آباد میں تقریب، شہباز شریف خطاب کررہے ہیں / فوٹو
وزیراعظم نے کہاکہ شاہینوں نے جنوبی ایشیاکے تھانیدارسمجھنے والے دشمن کے 6 طیارے گرادیے۔ دشمن کو بزدلانہ حملے کے جواب میں ایسا ڈراؤنہ خواب دکھایاجو وہ تاقیامت یاد رکھے گا۔ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کو غرورو تکبرمیں مسترد کردیا۔ بھارت نے پیش کش کا بزدلانہ جارحیت سے جواب دیا۔ دنیا نے دیکھا کہ پٹھان کوٹ ادھم پور سمیت ہرمقام کو نشانہ بنایااسے کہیں چھپنے کی جگہ نہ ملی۔
دشمن کے 5 نہیں 6 طیارے گرائے، شہبازشریف
انہوں نے کہاکہ دشمن نے بزدلانہ حملے میں معصوم شہریوں اور بچوں کونشانہ بنایا۔ آرمی چیف نے کہا کہ اجازت دیں تو دشمن کو ایسا تھپر رسید کردیں پوری دنیا دیکھے۔ پاکستان فضائیہ نے جو ٹیکنالوجی استعمال کی اس نے پوری دنیا کے ہوش اڑا دیے۔ ایئر چیف نے تحقیق کے بعد تصدیق کی بھارت کے 5 نہیں 6 طیارے گرائے۔ پاکستان نے خطے کے امن کو ترجیح دی ۔ بھارت نے امن کی خواہش کو پاکستان کی کمزوری سمجھا۔
دوست ممالک اور ٹرمپ سے خصوصی اظہار تشکر
یہ بات وزیراعظم نے یوم تشکر کی خصوصی تقریب سے خطاب میں کہی۔ وزیراعظم نے سعودی عرب، چین ، قطر ،دبئی ، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک کاشکریہ اداکیا۔ دوست ممالک نے کشیدہ صورتحال میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ انہوں نے امریکی صدرترمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شہباز شریف نے کہا ٹرمپ کی کوششوں سے خطے میں دوبارہ امن قائم ہوسکا۔ دشمن کو بزدلانہ حملے کا جواب دیدیا پھر سیز فائر کی درخواست قبول کی ۔
آرمی چیف،بحریہ اورفضائیہ کے سربراہان کی بھی تقریب میں شرکت
معرکہ حق اورآپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ میں شاندار کامیابی پراسلام آباد میں یوم تشکرکی خصوصی تقریب ہوئی۔ جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے کیاگیا۔ مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے ۔ پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراوربری و بحری افواج کے سربرہان بھی موجود تھے۔
مرکزی تقریب پاکستان مونو منٹ پر منعقد کی گئی۔ اس موقع پر شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ تقریب میں وفاقی کابینہ کے ارکان اور وفاقی وزرا بھی شریک تھے۔ یہ مرکزی تقریب معرکہ حق اور آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ میں بھارت کے خلاف کامیابی پر منعقد کی گئی ہے ۔ تقریب میں ملی نغموں سے لہو گرمایاگیا۔ پاک فوج کے شاہینوں نے خصوصی فلائنگ پاسٹ پیش کیا۔
یوم تشکر کی تقریب میں ترکی ، آزربائیجیان اور چینی سفیروں کے ساتھ ساتھ دیگر سفرا نے بھی شرکت کی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News