
سپریم کورٹ / فائل فوٹو
سپریم کورٹ نے 7 ماہ کے دوران سزائے موت کی کتنی اپیلیں نمٹائیں؟۔ اعداو شمار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
اعداد وشمار کے مطابق سپریم کورٹ نے 28 اکتوبر سے 21 مئی تک سزائے موت کی 238 اپیلیں نمٹا دیں۔
سپریم کورٹ میں مجموعی طور پر سزائے موت کے قیدیوں کی 454 اپیلیں زیرالتواتھیں ۔اس وقت سزائے موت کے قیدیوں کی 216 اپیلیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔
سپریم کورٹ نے فوجداری مقدمات کیلئے3 بینچ مختص کر رکھے ہیں۔ پہلا بینچ جسٹس اطہرمن اللہ،جسٹس عرفان سعادت، جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہے۔
دوسرا بینچ جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم، جسٹس باقر نجفی پر مشتمل ہے ۔ تیسرا بینچ جسٹس نعیم افغان، جسٹس صلاح الدین پنور، جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہے۔
سپریم کورٹ نے 2024 تک دائر ہونے والی سزا ہے موت کی تمام اپیلیں نمٹا دیں۔ سزائے موت کے بعد اب عمر قید پانے والے مجرمان کی اپیلیں نمٹائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News