
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقایا 8 میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، اب یہ میچز 17 مئی سے 25 مئی کے دوران ہونگے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے ٹورنامنٹ کے بقایا میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق 17 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ ہو گا۔
18 مئی کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دو میچز ہونگے، 18 مئی دوپہر ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ ہوگا اور 18 مئی کی شام کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مقامی کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رکھنے کی ہدایت
19 مئی کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ ہوگا۔
21 مئی کو پہلا کوالیفائر میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا، پہلا ایلی مینیٹر میچ 22 مئی اور دوسرا کوالیفائر میچ 23 مئی کو ہو گا۔
پی ایس ایل 10 کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے ٹکٹس کے بارے میں اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا۔
تاہم، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News