
انڈونیشیا کا ایک بزرگ جوڑا، لیگیمین اور ان کی اہلیہ، 40 سال کی محنت کے بعد فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔
یہ جوڑا انڈونیشیا میں صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے اور گزشتہ 40 سال میں محنت مزدوری رکے اس جوڑے نے اتنی رقم جمع کرنے میں کامیابی حاصل کی، کہ وہ رواں برس حج کی ادائیگی کے اخراجات پورے کرسکیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ کی شوہر کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی،تصاویر وائرل
لیگیمین نامی اس بزرگ نے کہا کہ حج کرنے کا میرا خواب 40 سال کی محنت کے بعد پورا ہو رہا ہے، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کو دیکھ سکوں گا۔
سعودی پریس ایجنسی سے بات کرتے ہوئے، لیگیمین نے مزید کہا کہ “مشکل حالات کے باوجود 1986 میں اہلیہ کے ساتھ مل کر سخت محنت کے بعد حج کے لیے پیسے جمع کیے اور اتنے پیسے جمع کر لیے کہ ہم اس سال حاجیوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہو گئے۔
انہوں نے سعودی عرب کے ‘مکہ روٹ انیشی ایٹو’ کا بھی شکریہ ادا کیا، جس کے ذریعے حج کے سفر کو ان کے لیے آسان بنایا گیا۔
یہ جوڑا انڈونیشیا کے ایک چھوٹے سے علاقے سے تعلق رکھتا ہے اور ان کی یہ کہانی دنیا بھر میں محنت، عزم اور ایمان کی ایک مثال کے طور پر پیش کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News