Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کے بجلی شعبے کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے

Now Reading:

وزیر اعظم کے بجلی شعبے کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس میں اہم فیصلے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کی اصلاحات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی جانب سے جاری اصلاحات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے اور عوامی سہولت کے لیے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم نے کہا کہ بجلی شعبے کی اصلاحات سے عوامی ریلیف اور صنعتوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جینکوز کی نیلامی کے دوسرے اور تیسرے مرحلوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا، اور ان کی نیلامی کا عمل دیگر نجکاری کے پروگرامز کی طرح میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے جینکوز کی نیلامی کے پہلے مرحلے کی کامیابی کا ذکر کیا، جس سے قومی خزانے کو 9.05 بلین روپے کی آمدن ہوئی۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے کی تکمیل کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔

Advertisement

وزیرِ اعظم نے اسماررٹ میٹز کی تنصیب کو مکمل کرنے کے لیے جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ٹیوب ویلز کی سولرآئیزیشن کا عمل مکمل کیا ہے، جس سے زرعی شعبے کی پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔

ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔ وزیرِ اعظم نے بتایا کہ 120 درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں، جن میں سے 48 کو عبوری رجسٹریشن دی جا چکی ہے۔

وزیرِ اعظم نے بجلی کے ترسیل و ٹرانسمیشن نظام کی بہتری کے لیے مجوزہ منصوبوں پر جلد کام شروع کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے توانائی کی بچت کے لیے انرجی ایفیشنٹ پنکھوں کے فروغ اور عمارتوں کی توانائی بچت کے منصوبے پر بھی مشاورت کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئندہ چھ برس میں 2.4 ٹریلین کے گرشی قرضے کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے۔

Advertisement

توانائی کی بچت: انرجی ایفیشنٹ پنکھوں اور عمارتوں کے منصوبوں کے ذریعے عوام کو بجلی کی بچت کے فوائد پہنچانے کے لیے بینکوں سے قرضے فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء سردار اویس خان لغاری، احد خان چیمہ، علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، نیشنل کوارڈینیٹر پاور ٹاسک فورس لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر مشرف زیدی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

اس اجلاس کا مقصد بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات کی رفتار کو مزید تیز کرنا اور عوامی و صنعتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئے اقدامات کا آغاز کرنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ، آئی ایم ایف کا پاکستان کو انتباہ
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر