Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں شدید برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ

Now Reading:

جنوبی افریقہ کے مختلف شہروں میں شدید برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ

جنوبی افریقہ کے متعدد شہروں میں برف باری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

ایسٹرن کیپ، بارکلی، فری اسٹیٹ اور دیگر علاقوں میں زمین، پہاڑ، سڑکیں اور گاڑیاں مکمل طور پر برف سے ڈھک گئی ہیں، جبکہ معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات اور ایمرجنسی ادارے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق لوٹس برگ کے مقام پر این-9 شاہراہ کو شدید برف باری اور پھسلن کے باعث بند کر دیا گیا ہے، جہاں ڈرائیونگ کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے۔

تیز ہوتی برف باری کے پیش نظر مڈبرگ اور گراف رینٹ کے درمیان لوٹس برگ کا علاقہ باضابطہ طور پر سیل کر دیا گیا ہے، اور داخلہ و خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ ٹریفک حکام نے متبادل راستوں کے استعمال کی ہدایت کی ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

Advertisement

محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث مزید سردی بڑھے گی۔

 شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری کردہ موسمی ایڈوائزری اور حفاظتی تدابیر پر مکمل عمل کریں۔ تمام مانیٹرنگ ادارے مسلسل متحرک ہیں اور صورتِ حال کو قابو میں رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر