Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

Now Reading:

اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا  گیا ہے، ملزم کے قبضے سے پستول اور ثنا یوسف کا موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز نامعلوم شخس نے ثنا یوسف کو اسلام آباد کے علاقے جی-13 میں واقع ان کے گھر میں گولی مار کر قتل کر دیا تھا، پولیس کے مطابق، ملزم گھر میں داخل ہو کر سیدھا ثنا یوسف کے کمرے میں گیا اور اس پر فائرنگ کی۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا

پولیس نے مقتولہ کے کال ریکارڈز کا جائزہ لیا، جس میں ایک مشتبہ نمبر کی پروفائل پر موجود تصویر ملزم سے ملتی تھی، اس کے بعد، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور اس سے ثنا یوسف کا موبائل فون اور پستول برآمد کیا۔

Advertisement

ثنا یوسف کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع چترال سے تھا اور وہ اسلام آباد میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر تقریباً 81 ہزار فالوورز تھے اور وہ اپنی ویڈیوز میں اسلام آباد کے مختلف مقامات پر گھومتی اور کھانے سے لطف اندوز ہوتی نظر آتی تھیں۔

مقتولہ کی والدہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ایک شخص اچانک ان کے گھر میں داخل ہوا اور اس نے ان کی بیٹی پر سیدھے فائر کیے، جن میں سے دو ان کے سینے پر لگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر