Advertisement
Advertisement
Advertisement

لندن میں بلاول بھٹو کی جانب سے نواز شریف کو پھولوں کا تحفہ

Now Reading:

لندن میں بلاول بھٹو کی جانب سے نواز شریف کو پھولوں کا تحفہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کے ساتھ پھولوں کا تحفہ بھجوایا۔

یہ اقدام ان کی برطانیہ سے یورپ روانگی سے قبل کیا گیا۔

پاکستان ہائی کمیشن کے عملے نے بلاول بھٹو کی جانب سے یہ پھول ایون فیلڈ ہاؤس پہنچائے، جہاں سابق وزیراعظم نواز شریف مقیم ہیں۔ بلاول بھٹو نے نواز شریف کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بلاول بھٹو نے لندن میں تین روزہ قیام کے دوران برطانوی پارلیمنٹ، تھنک ٹینکس، میڈیا اداروں اور برطانوی دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے پاکستان ہاؤس اور پاکستان ہائی کمیشن میں بھی مختلف ملاقاتیں کیں۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کی توقع تھی، تاہم مصروفیات کے باعث یہ ممکن نہ ہو سکی۔ بلاول نے روانگی سے قبل پھول بھجوا کر تعلقات کا خوشگوار پیغام دیا۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں یورپی یونین کے دورے پر اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جس کا مقصد عالمی فورمز پر پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر