Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹرمپ کا ایلون مسک سے بات کرنے سے انکار

Now Reading:

ٹرمپ کا ایلون مسک سے بات کرنے سے انکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کے درمیان تعلقات میں شدید کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔

 وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ ایلون مسک سے بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور آج دونوں کے درمیان کسی بھی رابطے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور وائٹ ہاؤس عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جمعے کو بات چیت متوقع ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے امریکی ںیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایلون کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا، اُس بےچارے کو کوئی مسئلہ ہے۔

یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب ایلون مسک نے ٹرمپ کے مجوزہ ٹیکس کٹوتی اور اخراجات کے بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے قابلِ نفرت بل قرار دیا، جو بقول ان کے، ملک کے 36.2 ٹریلین ڈالر کے قرض میں مزید اضافہ کرے گا۔

ٹرمپ اور مسک، جو ماضی میں قریبی اتحادی سمجھے جاتے تھے، جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کھلے عام ایک دوسرے کے خلاف برسرپیکار رہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: حکومت سے نکلنے کے بعد ایلون مسک کا ٹرمپ پرسنگین الزام

اسی روز ٹیسلا کے شیئرز میں 14 فیصد کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی، جس کے باعث کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 150 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی، تاہم جمعے کو مارکیٹس کھلنے پر ٹیسلا کے حصص میں 4.5 فیصد بہتری آئی۔

ایلون مسک ماضی میں ٹرمپ کی صدارتی مہم کے بڑے مالی معاون رہے ہیں اور بعد ازاں انہیں وفاقی اخراجات میں کمی اور سرکاری اداروں کی تنظیم نو کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک اہم کردار سونپا گیا تھا، تاہم حالیہ اختلافات کے باعث انہوں نے گزشتہ ہفتے اپنی ذمہ داریوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ادھر امریکی ایوانِ نمائندگان سے مذکورہ ٹیکس بل معمولی اکثریت سے منظور ہو چکا ہے، مگر سینیٹ میں اس کی منظوری اب بھی غیر یقینی ہے۔

ریپبلکن قیادت مزید ترامیم کی خواہاں ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ بل آئندہ 10 سال میں وفاقی قرضے میں 2.4 ٹریلین ڈالر اضافہ کرے گا۔

Advertisement

ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے امریکی نشریاتی ادارے  کو بتایا کہ وہ مسک سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایلون سے راکٹس بنانے پر بحث نہیں کرتا، اور مجھے امید ہے وہ بھی قانون سازی پر مجھ سے بحث نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر