ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے ایک اہم رکن پر متعدد خواتین نے جنسی زیادتی، حملہ اور ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں، جو کرکٹ کی دنیا میں سنسنی پھیلانے والی خبر بن گئی ہے۔
کیریبین نیوز آؤٹ لیٹس کے مطابق یہ کرکٹر گیانا کا رہائشی ہے اور موجودہ ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا حصہ ہے، جس پر کم از کم 11 خواتین نے جنسی زیادتی اور ہراسانی کے الزامات لگائے ہیں۔
الزامات کے حوالے سے مزید تفصیلات ابھی تک پبلک نہیں کی گئیں اور نہ ہی اس کرکٹر کے خلاف کسی قسم کا چارج فائل کیا گیا ہے۔
تاہم رپورٹ کے مطابق اس کھلاڑی کے خلاف 11 خواتین کی جانب سے الزامات لگائے گئے ہیں، جس سے کرکٹ کی دنیا میں ایک اور اسکینڈل کی گونج ہے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز (CWI) نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، کھلاڑی کی مبینہ کارروائیوں کو چھپانے کے متعدد کوششیں بھی کی گئی ہیں۔ اس کے باوجود، CWI نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

یہ کرکٹر ویسٹ انڈیز کے اُس تاریخی فتح کا حصہ تھا جو حالیہ آسٹریلوی کرکٹ سیریز میں حاصل کی گئی تھی، جس نے کرکٹ کی دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔ تاہم اس نئے اسکینڈل کے منظر عام پر آنے کے بعد اس کھلاڑی کی کامیابیاں سوالات کے گھیرے میں آ گئی ہیں۔
یہ الزامات ویسٹ انڈین کرکٹ کے لیے ایک نیا بحران ہیں اور کرکٹ کے مداحوں میں سنسنی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے اس معاملے پر مزید وضاحت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
