
پی ایس جی نے انٹر میلان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ کا فائنل جیت لیا، تاہم جیت کا جلد ہی ہنگامہ آرائی میں تبدیل ہوگیا۔
چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں پی ایس جی نے انٹر میلان کو 0۔5 سے شکست دی، پی ایس جی نے پہلے ہاف میں 2 ، دوسرے ہاف میں 3 گول کیے، پی ایس جی کی جانب سے ڈوئے نے 2گول کیے جبکہ ایک ایک گول اشرف حکیمی، کویچا اور مے یولو نے کیا۔
اس طرح پی ایس جی پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔انٹر میلان کیخلاف فتح کا جشن منانے ہزاروں افراد پیرس کے اہم مقامات پرامڈ آئے تھے، انٹر میلان کیخلاف پی ایس جی میچ پیرس میں کئی مقامات پر لائیو دکھایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز لیگ؛ ریال میڈرڈ نے لیورپول کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
جیت کی خوشی میں ایفل ٹاور روشنیوں سے جگمگا اٹھا اور پیرس کی فضا میں شاندار آتش بازی نے آسمان کو روشن کر دیا۔ تاہم، فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والا یہ جشن جلد ہی ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہو گیا۔
پیرس میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی جارچ کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ فتح کے جشن کے دوران ہنگامہ آرائی پر پولیس نے 81 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا۔
فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے پیرس کی سڑکوں پر آگئے، ایسے افراد کے خلاف قانون سخت ایکشن لے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News