Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ 2025-2026، چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد

Now Reading:

بجٹ 2025-2026، چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی تجویز مسترد

مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران 850 سی سی تک کی مقامی طور پر تیار یا اسمبل شدہ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز مسترد کر دی گئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم اسے منظور نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آٹو موبیل پالیسی 2021-26 کے تحت چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی رعایتی شرح 12.5 فیصد مقرر ہے، جس میں تبدیلی کا اختیار صرف پالیسی ساز اداروں کو حاصل ہے۔

ایف بی آر، سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے آٹھویں شیڈول کی انٹری نمبر 72 کو ختم کرنے کا مجاز نہیں ہے، لہٰذا مذکورہ رعایت بدستور نافذ العمل رہے گی۔

حکام کے مطابق یہ فیصلہ عوام کو مہنگائی سے بچانے، مقامی آٹو انڈسٹری کی حوصلہ افزائی اور چھوٹی گاڑیوں کی خریداری کو عوام کی پہنچ میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

Advertisement

بجٹ میں مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کے لیے موجودہ رعایتی سیلز ٹیکس رجیم کو برقرار رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر