
کیشو مہاراج جنوبی افریقا کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا باب رقم کرتے ہوئے 200 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بن گئے ہیں۔
انھوں نے یہ سنگ میل زمبابوے کے خلاف بلاوائیو میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن عبور کیا، جب انہوں نے زمبابوے کے کپتان کریگ اروائن کو آؤٹ کیا۔
مہاراج نے یہ کارنامہ اپنے 59ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا، اور اس کے ساتھ ہی وہ جنوبی افریقا کے سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے، جنہوں نے ہیو ٹے فیلڈ کا 170 وکٹوں کا ریکارڈ بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔
مزید پڑھیں: کیشو مہاراج ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بننے کے خواہشمند
اس میچ میں، مہاراج نے پہلی اننگز میں 70 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، اور ان کی قیادت میں جنوبی افریقی ٹیم نے زمبابوے پر اپنی گرفت مضبوط کی۔
کیشو مہاراج 2016 میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد سے ٹیم کا مستقل حصہ رہے ہیں، اور اب تک 202 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، جن میں 11 مرتبہ پانچ وکٹیں اور ایک مرتبہ 10 وکٹیں شامل ہیں ۔
یہ کامیابی نہ صرف مہاراج کی ذاتی کارکردگی کا اعتراف ہے بلکہ جنوبی افریقا کی ٹیسٹ کرکٹ میں اسپن بولنگ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے، جو روایتی طور پر فاسٹ بولنگ پر انحصار کرتی رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News