Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Now Reading:

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

کراچی: سندھ کا آئندہ مالی سال 2025 اور 2026 کا بجٹ آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

سندھ حکومت آج نئے مالی سال کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کرے گی، جس میں مجموعی طور پر 3451.87 ارب روپے کا بجٹ شامل ہے۔

نئے مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 1912 ارب روپے سے بڑھا کر 2150 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سندھ کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 1018 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔

تعلیمی شعبے کے لیے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، جو گزشتہ 458 ارب روپے سے بڑھا کر 523 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبے میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے پہلی بار 34 ہزار اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو مالیاتی اختیارات دینے کی تجویز ہے، تاہم ان ہیڈ ماسٹرز کو مخصوص لاگت کے مرکز سے فنڈز نکال کر اسکولوں پر خرچ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisement

تعلیم کے بجٹ میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے تحت پرائمری تعلیم کے لیے بجٹ 136 ارب سے بڑھا کر 156 ارب روپے کر دیا گیا ہے جبکہ کالجوں کی عمارتوں کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور غیر ملکی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ کے لیے بھی 500 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ سرکاری یونیورسٹیوں اور خود مختار اداروں کے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جو پچھلے سال کے 35 ارب سے بڑھ کر 42 ارب روپے ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سندھ حکومت کا آئندہ بجٹ میں بڑے اقدامات کا اعلان

مزید برآں پریس کلبوں، صحافتی تنظیموں، وکلاء، بچوں کی انجمنوں اور مستحق صحافیوں کے لیے 800 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں مرحلہ وار ایک ہزار الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، جن میں سے 5 سو بسیں کراچی کے لیے مخصوص ہوں گی اور رواں سال سڑکوں پر چلائی جائیں گی جبکہ عوامی مقامات پر الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے بجٹ میں بھی 8 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 302 ارب سے بڑھا کر 326 ارب روپے کیا گیا ہے۔

 اس بجٹ میں پی پی ایچ کے لیے 26 ارب، جی ایم ایس کے لیے 10 ارب، ایس آئی یو ٹی کے لیے 19 ارب، کراچی کے ٹراما سینٹر کے لیے 4 ارب، لاڑکانہ اسپتال کے لیے 10 ارب، انڈس اسپتال کے لیے 8 ارب اور سندھ ایمرجنسی ہیلتھ سروس کے لیے 508 ایمبولینسز کے آپریشنل اخراجات کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ 25 ریپڈ رسپانس یونٹس کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر