Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیلی حملوں میں ایرانی عسکری قیادت کی شہادت کے بعد نئی کمان سامنے آ گئی

Now Reading:

اسرائیلی حملوں میں ایرانی عسکری قیادت کی شہادت کے بعد نئی کمان سامنے آ گئی

آج صبح اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے اپنی عسکری قیادت میں نمایاں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئی کمان متعارف کرا دی ہے۔ ان تبدیلیوں کو ایران کی دفاعی حکمتِ عملی کے ازسرِ نو تعین اور جوابی اقدامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کو مسلح افواج کا نیا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا ہے۔

موسوی اس سے قبل ایرانی فوج کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور انہیں ملک کو درپیش حساس سیکیورٹی حالات میں اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کا ایران کی فوجی و ایٹمی تنصیبات پر بڑا حملہ، پاسداران انقلاب کے سربراہ اور آرمی چیف سمیت 6 سائنسدان شہید

اسی حکم نامے کے تحت، بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کو پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) کا نیا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔ وہ اس سے قبل IRGC کی زمینی فورسز کی کمان سنبھال رہے تھے، اور ان کے عسکری تجربے کو موجودہ صورتحال میں نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement

ادھر، خاتم‌الانبیاﷺ سینٹرل ہیڈکوارٹرز کی کمان بھی تبدیل کر دی گئی ہے۔ میجر جنرل غلام علی راشد کی شہادت کے بعد بریگیڈیئر جنرل علی شادمانی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر اس کلیدی عسکری مرکز کا نیا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔

یہ تقرریاں اسرائیلی حملوں کے بعد کی گئی ہیں، جن میں ایران کے متعدد حساس جوہری و عسکری مراکز کو نشانہ بنایا گیا اور کئی اعلیٰ فوجی افسران شہید ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر