Advertisement
Advertisement
Advertisement

اٹلی میں پاکستانی باکسر لاپتہ، پاسپورٹ چوری، عدالت حرکت میں آ گئی

Now Reading:

اٹلی میں پاکستانی باکسر لاپتہ، پاسپورٹ چوری، عدالت حرکت میں آ گئی

پاکستانی باکسنگ کی دنیا میں تہلکہ خیز موڑ! اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سابق صدر خالد محمود اور دیگر عہدیداران پر لگائی گئی تاحیات پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کا حکم معطل کر دیا ہے۔

عدالت نے کیس کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مجاز پینل کو بھجواتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ تمام فریقین کو سن کر غیر جانبدار فیصلہ دیا جائے۔

یہ کارروائی اس وقت منظر عام پر آئی جب اٹلی میں پاکستانی باکسنگ سکواڈ کے قیام کے دوران سنسنی خیز چوری کا واقعہ رپورٹ ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی کھیلوں میں نئی تاریخ رقم، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑا اقدام

اطلاعات کے مطابق، 3 مارچ 2024 کو پاکستانی نژاد برطانوی باکسر لاورا اکرم اور کوچ کے پیسے اور پاسپورٹ اس وقت غائب ہو گئے جب اسکواڈ کے رکن ذوہیب رشید اچانک لاپتہ ہو گیا۔

Advertisement

واقعہ کی تحقیقات اٹلی میں جاری ہیں، تاہم پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ابتدائی طور پر ساری ذمہ داری باکسنگ فیڈریشن پر ڈال دی۔

درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات سے قبل ہی پابندی اور جرمانہ عائد کیا گیا، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ عدالت نے اس نکتے پر زور دیا کہ بغیر مناسب سماعت کے اس نوعیت کے فیصلے قابل قبول نہیں۔

اسپورٹس بورڈ کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کرائی گئی کہ بورڈ کا پینل فریقین کو سنے گا اور اس کے بعد دیا گیا فیصلہ مکمل طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر