Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹک ٹاک کی خریداری، ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر سے منظوری ملنے کے لیے پرامید

Now Reading:

ٹک ٹاک کی خریداری، ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر سے منظوری ملنے کے لیے پرامید
ٹک ٹاک کی خریداری، ڈونلڈ ٹرمپ چینی صدر سے سے منظوری ملنے کے لیے پرامید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹک ٹاک کی امریکی شاخ کو خریدنے کے لیے پرعزم ہیں، اور ان کو توقع ہے کہ چینی صدر ٹک ٹاک کی فروخت کی منظوری دے دیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ٹک ٹاک کی امریکی شاخ خریدنے کے لیے ایک “بہت امیر افراد” پر مشتمل خریدار گروپ موجود ہے، امکان ہے کہ ان خریداروں کے نام دو ہفتوں کے اندر سامنے آجائیں گے۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ کی حتمی منظوری درکار ہوگی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ چینی صدر شی یہ منظوری دے دیں گے۔

مزید پڑھیں: امریکہ نے ٹک ٹاک کی فروخت میں مزید 90 دن کی توسیع کردی

واضح رہے کہ 2024 کے امریکی قانون کے مطابق 19 جنوری 2025 تک ٹک ٹاک یا تو بیچنے یا بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تاہم، ٹرمپ اس تاریخ کو تین مرتبہ بڑھا چکے ہیں۔

Advertisement

آخری بار انھوں نے ٹک ٹاک پر پابندی کے فیصلے کو 17 ستمبر 2025 تک موخر کر دیا ہے، تاہم تجارتی کشیدگی اور توقعاتی فیصلوں کی وجہ سے یہ معاملہ ابھی بھی تاخیر کا شکار ہے ۔

ٹرمپ نے تسلیم کیا ہے کہ ٹک ٹاک نے نوجوان ووٹرز میں ان کی مقبولیت مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، لہٰذا اس کی امریکی موجودگی برقرار رکھنے کے لیے وہ توسیع کروا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر