وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان نے کئی عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا حالیہ دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا اور سعودی قیادت کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔
عطاتارڑ نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے ترکیہ، ایران اور آذربائیجان کے دورے بھی کامیابی سے مکمل کیے، جس سے پاکستان کے عالمی تعلقات میں مزید بہتری آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران عالمی سطح پر پاکستان کی پوزیشن مضبوط کی، اور دوست ممالک نے بھرپور حمایت فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ہر جگہ پذیرائی مل رہی ہے، اور ہمارے دوست ممالک نے سفارتی سطح پر پاکستان کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے فیلڈ مارشل کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں پاکستان کی حکمت عملی نے اہم کردار ادا کیا۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بڑی عزت اور کامیابی سے نوازا ہے۔
وزیراطلاعات نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے سیاسی جماعتوں کے قائدین، وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزیرا سے بھی ٹیلیفونک رابطے کیے، اور ان تمام رابطوں میں پاکستان کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے معاشی مسائل پر توجہ دیں اور ان کے حل کے لیے حکمت عملی تیار کریں۔ ہمیں ملک کی معیشت پر بھی بھرپور توجہ دینی ہے تاکہ پاکستان کو مزید ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
