Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک بٹ کوائن کی ادائیگی پر کتنا پانی خرچ ہوتا ہے، جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

Now Reading:

ایک بٹ کوائن کی ادائیگی پر کتنا پانی خرچ ہوتا ہے، جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے
ایک بٹ کوائن کی ادائیگی پر کتنا پانی خرچ ہوتا ہے، جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

ایک تحقیق کے مطابق بٹ کوائن ٹرانزیکشنز کے دوران اتنا زیادہ پانی استعمال ہوتا ہے کہ ایک ٹرانزیکشن میں ایک سوئمنگ پول کے برابر پانی خرچ ہو جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بٹ کوائن کے لیے دنیا بھر میں لاکھوں کمپیوٹرز کی ضرورت ہوتی ہے جو مسلسل چلتے اور ٹھنڈے رکھے جاتے ہیں، اور ان کے لیے استعمال ہونے والی توانائی اور کولنگ سسٹم پانی کی بے تحاشا مقدار ضائع کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیجیٹل پاکستان کیلئے تاریخی فیصلہ؛ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000 میگاواٹ بجلی مختص

یہ صورتحال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دنیا کے کئی حصے پانی کی شدید قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

Advertisement

سیل رپورٹس سسٹین ایبلیٹی نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق صرف سال 2021 میں بٹ کوائن نیٹ ورک نے تقریباً 1,600 بلین لیٹر (یعنی 1.6 گیگا لیٹر) پانی استعمال کیا، جب کہ 2023 میں یہ مقدار 2,200 بلین لیٹر سے بھی تجاوز کر گئی۔

یہ پانی زیادہ تر گیس اور کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹس کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ کچھ حصہ ان کمپیوٹرز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے بھی صرف ہوتا ہے جو بٹ کوائن مائننگ اور لین دین میں شامل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: 75فیصد امریکی ریٹیلرزبٹ کوائن وصول کرنے کے خواہش مند

اس عمل سے پانی بخارات بن کر ضائع ہو جاتا ہے، جس سے میٹھے پانی کے ذخائر مزید متاثر ہو رہے ہیں۔

وسط ایشیا سے کیلیفورنیا تک اثرات

تحقیق کرنے والے الیکس ڈی وریس کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ نہ صرف وسط ایشیا بلکہ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا جیسے حساس علاقوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ اگر بٹ کوائن کے طریقہ کار میں اصلاح کی جائے، تو نہ صرف بجلی بلکہ پانی کے استعمال میں بھی نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بٹ کوائن کے حوالے سے وقار ذکا کی پیش گوئیاں درست ثابت

ڈاکٹر لاریسا یارووایا، ایسوسی ایٹ پروفیسر، یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن، نے خبردار کیا ہے کہ “میٹھے پانی کا اتنا زیادہ استعمال خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں پانی پہلے ہی نایاب ہے، نہ صرف ماحولیاتی بلکہ سماجی و سیاسی طور پر بھی سنگین مسئلہ بن سکتا ہے۔”

توانائی کا دیو: بٹ کوائن

کیمبرج یونیورسٹی کے مطابق بٹ کوائن نیٹ ورک تقریباً اتنی بجلی استعمال کرتا ہے جتنی پورا پولینڈ، جس سے اس کے ماحولیاتی اثرات کا اندازہ بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر