آئی سی سی نے جون 2025 میں تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی ہے، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بالر اور بیٹر شامل نہیں ہیں۔
محمد حارث نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں نمایاں ترقی کی ہے۔ انہوں نے حالیہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں سنچری اسکور کی، جس کے باعث وہ کیریئر کی بہترین 30ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
بابر اعظم تین درجے تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان ایک درجے کی تنزلی کے ساتھ 13ویں نمبر پر ہیں۔ کھلاڑیوں کی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان؛ بابر اعظم بھی شامل
اس وقت ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی بیٹسمین شامل نہیں ہے۔ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔ دوسری پوزیشن پر بھارت کے ابھیشیک شرما براجمان ہیں۔
تیسرے پوزیشن انگلینڈ کے فل سالٹ کے پاس ہے، چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر بھارتی کھلاڑی تلک ورما اور سوریا کمار یادیو بالترتیب فائز ہیں۔
نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی ٹی ٹوئنٹی باؤلرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔
بالر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے اکائیل حسین اور بھارت کے ورون چکرورتھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ جبکہ پاکستان کا کوئی بھی بالر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔
پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف 2 درجے تنزلی کے بعد 20 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔ جبکہ عباس آفریدی نے 18 درجے کی بڑی چھلانگ لگا کر اپنی پوزیشن کو بہتر کیا ہے اور وہ 18 درجے بہتری کے بعد 21 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔
ادھر شاہین آفریدی کی رینکنگ میں 5 درجے تنزلی ہوئی ہے اور یوں پاکستان کے اسٹار بالر شاہین آفریدی 5 درجے تنزلی کے ساتھ 36 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
