Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی بلوں سے الیکٹرک ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

Now Reading:

وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی بلوں سے الیکٹرک ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے بجلی کے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے بجلی کے بلوں میں سے الیکٹرک ڈیوٹی کو ختم کر دیا جائے گا۔

اس فیصلے کا مقصد عوام پر عائد بجلی کے زائد نرخوں کا بوجھ کم کرنا اور بجلی کے بلوں کو مزید شفاف اور آسان بنانا ہے۔

اویس لغاری کے مطابق بجلی کے موجودہ زائد نرخ پہلے ہی عوام کے لیے مالی بوجھ بن چکے ہیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ صارفین کو صرف بجلی کے اصل نرخ ہی ادا کرنے ہوں۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں کمی لانے کے لیے اٹھایا گیا ہے اور اس کے لیے صوبائی حکومتوں کے تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

Advertisement

اویس لغاری نے تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کو خطوط لکھے ہیں تاکہ وہ صوبوں میں متبادل ریونیو کلیکشن کے نظام کو وضع کریں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت غیر متعلقہ چارجز کو بجلی کے بلوں سے نکالنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو صرف ضروری خدمات کے عوض ہی بلوں میں چارجز دکھائے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر