
ادارہ شماریات پاکستان نے مئی 2025 کے مہینے کے لیے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 0.17 فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تاہم ادارہ شماریات نے اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 3.46 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2024 سے مئی 2025 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 4.61 فیصد رہی۔ ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں 0.07 فیصد مہنگائی کا اضافہ جبکہ دیہی علاقوں میں 0.53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں: اپریل 2025 میں تجارتی خسارے میں 55 فیصد اضافہ، ادارہ شماریات
ادارہ شماریات کے مطابق مئی میں کچھ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ انڈے 24.38 فیصد، مرغی 8.63 فیصد، اور چینی 1.07 فیصد مہنگی ہوئیں۔
اسی طرح خشک دودھ کی قیمت میں 2.80 فیصد اور مکھن کی قیمت میں 1.31 فیصد اضافہ ہوا۔ دیگر مہنگی ہونے والی اشیاء میں آلو، تازہ پھل، مشروبات اور گوشت شامل ہیں۔
دوسری جانب بعض اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی بھی دیکھی گئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 20.80 فیصد، پیاز میں 12.05 فیصد، گندم میں 7.32 فیصد، آٹے میں 5.94 فیصد اور ویجیٹیبل گھی میں 1.41 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News