 
                                                                              ایران نے ثالث ممالک قطر اور سلطنتِ عُمان کے ذریعے جنگ بندی مذاکرات میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے واضح کیا ہے کہ جب تک اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی پیشگی کارروائیوں کا جواب مکمل نہیں کیا جاتا، کوئی سنجیدہ مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے۔
ایران نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ وہ فوجی حملوں کے دباؤ میں کسی بھی قسم کے مذاکرات کو قبول نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا
اس پیشرفت کے بعد، ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کی نئی کوششوں کا امکان بڑھ گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئے جوہری معاہدے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی ہے، اور دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے بات چیت کا راستہ اختیار نہیں کیا تو امریکہ کو فوجی کارروائی کرنا ہو گی۔
ایران نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے نتیجے میں امریکہ سے مذاکرات نہیں کرے گا، چاہے معاملہ جوہری پروگرام کا ہو یا کوئی اور مسئلہ ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 