
ایف سی 31 فیلکن طیارے اور پی ایل 17 میزائل/فائل فوٹو
ایف سی 31 فیلکن طیارے اورپی ایل 17 میزائل کب تک پاک فضائیہ کو ملنے والے ہیں؟ ۔ ان کی وصولی کے بعدکتنے بھارتی شہرپاکستانی میزائلوں کے نشانے پرآجائیں گے؟ ۔
ایک غیرملکی جریدے کی رپورٹ میں ان سوالوں کا خلاصہ کردیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ 30 سے 40 ایف سی31 فیلکن طیارے خریدنے والی ہے۔
یہ طیارے ایف 10 تھرٹینز سے بھی جدید ہیں۔ ایف سی 31 فیلکن طیارے پی ایل 17 میزائلوں سے لیس ہونگے۔
یہ طیارے انتہائی تیزرفتار ہیں۔ 22 سوکلومیٹرفی گھنٹے کی رفتار سے سفرکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ طیارے ریڈار پر بھی نظر نہیں آتے۔
رپورٹ میں بتایاگیاکہ ان طیاروں کے ساتھ پاکستان کو پی ایل 17 میزائل بھی ملنے والے ہیں۔ جن کی رینج 400 کلو میٹر ہے ۔
طیارے ملنے سے ایک طرف پاک فضائیہ کی طاقت میں مزیداضافہ ہوگا۔ دوسری جانب پی ایل 17 میزائل ملنے کے بعدبھارت کے کئی بڑے شہرپاکستانی میزائلوں کی رینج میں آجائیں گے۔
ان شہروں میں چندی گڑھ،جے پور،بکنرایئربیس،جوددھ پور،سرسہ،بھٹنڈا،پھٹان کوٹ اور دیگر شہرشامل ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ پی ایل 17میزائلوں اور فیلکن طیارے جلد پاکستان کے حوالے کردیے جائیں گے۔
دعویٰ کیاگیاہے کہ ایف سی 31 فیلکن طیاروں کے حوالے سے تربیتی عمل جاری ہے۔ پاکستانی پائیلٹس کو اس سلسلے تربیت دی جارہی ہے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ پائیلٹس کی تربیت اشارہ ہے کہ یہ طیارے جلد پاک فضائیہ کوملنے والے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News