نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، گھریلو سے صنعتی صارفین تک سب متاثر
مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آ گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مختلف کیٹیگریز کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔
نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کو “پروٹیکٹڈ” اور “نان پروٹیکٹڈ” کیٹیگری میں تقسیم کیا۔ گیا ہے
پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ ان پر 600 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز بھی عائد ہوں گے۔
نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ 500 سے 4200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوں گے، اور ان پر 1500 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز لاگو ہوں گے۔
وہ نان پروٹیکٹڈ صارفین جو 1.5 ایم ایم سی ایف ڈی (ملین کیوبک فٹ پر ڈے) سے زائد گیس استعمال کرتے ہیں، ان پر 3000 روپے ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کر دیے گئے ہیں۔
کمرشل صارفین کے لیے نرخ 3900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں، جنرل انڈسٹری کے لیے نرخ 2300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، جبکہ کیپٹو پاور کے لیے 3500 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس کی قیمت 3750 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، اور سیمنٹ فیکٹریوں کے لیے 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گی، کھاد فیکٹریوں کے لیے نرخ 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔
بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس، بشمول کے الیکٹرک، کے لیے گیس کی قیمت 1225 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے، جبکہ سرکاری، نیم سرکاری ادارے، اسپتال اور تعلیمی ادارے اب 3175 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کی شرح سے گیس حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
